یہ آرٹیکل وضاحت کرتا ہے کہ JustMarkets کے پارٹنرز کے لیے ریبیٹس کا سسٹم کیسے کام کرتا ہے اور کلائنٹس ٹریڈنگ کی سرگرمی سے ریبیٹس کیسے وصول کرتے ہیں۔ آپ کو ریبیٹس کی تخمینہ بندی کا طریقہ سمجھانے کے لیے واضح مثالیں بھی دی جائیں گی۔
ریبیٹس کیا ہیں؟
ریبیٹس IB (متعارف کروانے والا بروکر) کمیشن کا ایک حصہ ہوتے ہیں جو ایک پارٹنر اپنے کلائنٹس کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔ یہ کلائنٹ کی ٹریڈنگ سرگرمی کے عوض ایک انعام کا درجہ رکھتے ہیں اور اُس کی وفاداری اور پارٹنر کے ساتھ اُس کے جُڑے رہنے کا امکان بڑھاتا ہے۔
ریبیٹس:
- تمام پارٹنرز کے لیے پہلے سے ہی فعال ہوتے ہیں
- ہر ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر خود سے ان کی کنفیگریشن کی جاتی ہے (دیکھیں: ریبیٹس کو کیسے منظم کیا جائے)
- دن میں ایک مرتبہ خود بخود کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ جمع ہو جاتے ہیں
ریبیٹس اکاؤنٹ میں کیسے جمع ہوتے ہیں؟
جیسے ہی آپ کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے ریبیٹ کی شرح متعین کرتے ہیں، سسٹم روزانہ کا ریبٹ درج ذیل بنیاد پر شمار اور ٹرانسفر کرتا ہے
فارمولا
ریبیٹ = موصول شدہ کمیشن x (ریبیٹ % ÷ 100)
مثالیں
مثال 1: EUR/USD – اسٹینڈرڈ اکاؤنٹ
- پارٹنر لیول: سِلور
- وصول شدہ کمیشن: $7
- ریبیٹ %: 40%
تخمینہ بندی
- 7 × (40 ÷ 100) = $2.80
- کلائنٹ ریبیٹس کی شکل میں $2.80 وصول کرتا ہے۔
مثال 2: WTI – Pro اکاؤنٹ
- پارٹنر لیول: ایڈوانسڈ
- وصول کردہ کمیشن: $20
- ریبیٹ %: 75%
تخمینہ بندی
- 20 × (75 ÷ 100) = $15
- کلائنٹ ریبیٹس کی شکل میں $15 وصول کرتا ہے
مختصر یہ کہ
ریبیٹس پارٹنرز کے لیے ایک طاقتور مارکیٹنگ ٹول ہیں۔
یہ آپ کو کلائنٹس برقرار رکھنے، ٹریڈںگ کا حجم بڑھانے اور آپ کی مجموعی IB آمدنیوں کے اضافے میں مدد دیتے ہیں۔
سپورٹ اور سوالات کے لیے برائے مہربانی سپورٹ ہب کے ذریعے ہماری ٹیم سے رابطہ کریں
- سپورٹ ہب پر جائیں
- 'پارٹنرشپس' کیٹیگری سلیکٹ کریں
- متعلقہ مسئلہ سلیکٹ کریں
- اپنے مسئلے کی تفصیلات شامل کریں اور ٹکٹ جمع کروائیں