ریبیٹس ایریا اُن فنکشنز اور فیچرز پر مشتمل ہوتا ہے جو انٹروڈیوسنگ بروکرز پروگرام میں تمام پارٹنرز کے لیے ریبیٹ سسٹم کو منظم کرنے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔
ریبیٹس ایریا تلاش کرنے کے لیے:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن ہوں
- پارٹنرشپ کے سیکشن پر جائیں
- فہرست سے ریبیٹس منتخب کریں
ریبیٹس ایریا 2 سیکشنز میں تقسیم ہوتا ہے:
- کلائنٹ لسٹ
- ریبیٹس ہسٹری
کلائنٹ لسٹ سیکشن تمام کلائنٹس اکاؤنٹس کی فہرست دکھاتا ہے اور انھیں ریبیٹس اسائن کرنے کے ٹُولز اس میں شامل ہوتے ہیں۔
آپ کو یہاں درج ذیل آئٹمز ملیں گے:
- مجموعی کلائنٹس: یہ IB اکاؤنٹ کے تحت کلائنٹس کی مجموعی تعداد ظاہر کرتا ہے۔
- مجموعی کلائنٹس اکاؤنٹس: یہ IB اکاؤنٹ کے تحت کلائنٹس کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد ظاہر کرتا ہے۔
- اسائن کردہ ریبیٹس والے اکاؤنٹس یہ آپ کو IB اکاؤنٹ کے تحت کلائنٹس ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی وہ تعداد دکھاتا ہے جن کو ریبیٹس اسائن کردہ ہیں۔
- منافع: کلائنٹس اکاؤنٹس سے حاصل کردہ مجموعی پارٹنر کمیشن ظاہر کرتا ہے (USD)۔
- ادا شدہ ریبیٹس: کلائنٹس کو ادا کردہ کُل ریبیٹس (USD) میں دکھاتا ہے۔
یہ رپورٹ کیسے فائدہ مند ہو سکتی ہے؟
کلائنٹ لسٹ کی رپورٹ بہت اہم ہے جو آپ کو اپنی ریبیٹ کی ادائیگیاں ٹریک کرنے اور اپنے کلائنٹس کے لیے ریبیٹس کا انتظام کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ آپ کے IB کے تحت کلائنٹس کی طرف سے کھولے گئے تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی لسٹ، موجودہ ریبیٹ پرسنٹیج جو آپ نے مخصوص اکاؤنٹ کے لیے سیٹ کی ہے اور پہلے سے ادا کردہ ریبیٹ کی رقم پر مشتمل ہوتی ہے۔
ریبیٹ سیٹ کرنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں:
- لسٹ سے ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں۔
- صرف منتخب ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے لیے ریبیٹ سیٹ کرنے کے لیے 'اسائن ریبیٹس' پر کلک کریں۔
- اگر آپ اپنے تمام کلائنٹس کے لیے ایک ہی لیول سیٹ کرنا چاہتے ہیں تو 'سیٹ اپ ڈیفالٹ ریبیٹس' پر کلک کریں۔
- ریبیٹ کی پرسنٹیج درج کریں اور 'محفوظ کریں' پر کلک کریں۔
ریبیٹ ہسٹری سیکشن آپ کے کلائنٹس کو ادا شدہ ریبیٹس کا تمام سابقہ ریکارڈ فراہم کرتا ہے۔
- منافع: منتخب کردہ دورانیے میں کلائنٹس سے USD میں وصول کردہ کمیشن کی مجموعی رقم۔
- ادا کردہ ریبیٹس: منتخب کردہ دورانیے میں USD میں ادا کردہ ریبیٹ کی مجموعی رقم؛
یہ رپورٹ کیسے فائدہ مند ہو سکتی ہے؟
اس رپورٹ میں آپ کے کلائنٹس کو ادا کردہ تمام ریبیٹ ٹرانزیکشنز شامل ہیں۔ اس سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ کس کلائنٹ نے کون سی تاریخ کو کتنا ریبیٹ وصول کیا ہے۔ کسی بھی وقت ہر کلائنٹ کے لیے ریبیٹ کے اعدادوشمار کی تفصیلات ٹریک کریں۔