اِس آرٹیکل کا مقصد پارٹنرز کو ریبیٹ کی ادائیگیوں کے حوالے سے عمومی مسائل کے خاتمے اور حل میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اگر آپ کے کلائنٹس نے اپنے ریبیٹس وصول نہیں کیے ہیں، تو فکر مت کریں — اِس کا حل آسان ہے۔
JustMarkets میں، ریبیٹس دن میں ایک مرتبہ خود بخود کلائنٹس کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں جمع ہو جاتے ہیں اور پارٹنر کے کمائے گئے کمیشن سے ان کی کٹوتی ہو جاتی ہے۔
ذیل میں وہ عمومی وجوہات دی گئی ہیں جن کے باعث ممکنہ طور پر کلائنٹ کو ریبیٹ وصول نہیں ہوتا – ساتھ ساتھ ہر انفرادی وجہ کے حل کے لیے ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔
1. ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے ریبیٹس کا سیٹ اَپ نہ ہونا
- وجہ: ریبیٹس ہر انفرادی اکاؤنٹ پر سیٹ ہوتے ہیں۔ اگر کلائنٹ کوئی نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولتا ہے، تو ریبیٹ کی سیٹنگز خود بخود ترتیب نہیں پاتیں – انہیں ہر اکاؤنٹ پر خود سیٹ کرنا ہوتا ہے۔
- حل: اُس مخصوص ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے اپنے پارٹنر ایریا میں ریبیٹ کی سیٹنگز چیک کریں: کلائنٹ کی ریبیٹ لِسٹ
2. کلائنٹ نے آرڈرز کلوز نہیں کیے
- وجہ: ریبیٹس صرف کلوز کردہ ٹریڈز کی بنیاد پر جمع ہوتے ہیں۔ اگر کلائنٹ نے آرڈرز اوپن کیے تھے جوکہ اب تک کلوز نہیں کیے، تو کوئی کمیشن شمار نہیں ہوگا اور اسی لیے ریبیٹس بھی لاگو نہیں ہوں گے۔
- حل: کلائنٹ کی جانب سے اُن کی ٹریڈز کلوز کیے جانے کا انتظار کریں۔ ریبیٹس اگلے یومیہ مرحلے میں خود بخود جمع ہو جائیں گے۔
3. تیکنیکی مسئلہ
- وجہ: شاذونادر صورتوں میں، باقی تمام شرائط پوری ہونے کے باوجود، تیکنیکی مسائل بھی ریبیٹس کے جمع ہونے میں رکاوٹ کا سبب بن سکتے ہیں۔
- حل: اگر مسئلہ متذکرہ بالا کسی بھی صورت سے مماثل نہ ہو تو برائے مہربانی سپورٹ ہب کے ذریعے ہماری ٹیم سے رابطہ کریں
- سپورٹ ہب پر جائیں
- 'پارٹنرشپس' کیٹیگری سلیکٹ کریں
- متعلقہ مسئلہ سلیکٹ کریں
- اپنے مسئلے کی تفصیلات شامل کریں اور ٹکٹ جمع کروائیں