اگرچہ بہت سے پارٹنرز صرف کلائنٹس کو لانے اور اُن کی ٹریڈنگ سرگرمیوں سے IB کمیشنز کمانے پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں، تاہم ہمارے کاپی ٹریڈنگ سسٹم کے اندر ایک ٹریڈر بن کر اپنی کمائی کو بڑھانے کا ایک اضافی موقع بھی موجود ہے۔ اِس سے آپ کو نہ صرف IB کمیشنز سے بلکہ کاپی ٹریڈنگ کمیشنز سے کمائی کا موقع بھی ملتا ہے۔
اِس موقع کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، یہ آرٹیکل دیکھیں ٹریڈر کا کمیشن۔
بنیادی فوائد
- IB کمیشنز۔ ایک IB پارٹنر کی حیثیت سے، آپ اپنے لائے ہوئے کلائنٹس کے ٹریڈنگ حجم کی بنیاد پر روزانہ کمیشن کماتے ہیں۔
- کاپی ٹریڈنگ کمیشنز۔ ہمارے کاپی ٹریڈنگ سسٹم میں ایک ٹریڈر کی حیثیت سے، آپ سرمایہ کاروں کی طرف سے کاپی کی جانے والی منافع بخش ٹریڈز کے عوض ہفتہ وار کمیشنز کماتے ہیں۔
- دونوں کو ساتھ ساتھ کمائیں۔ IB اور کاپی ٹریڈنگ کمیشنز دونوں کو ایک ہی وقت میں کمایا جا سکتا ہے، جس سے آپ کی مجموعی آمدنی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
مثال
آئیے دیکھتے ہیں کہ عملی طور پر یہ کیسے کام کرتا ہے:
- کلائنٹ لانا۔ ایک IB پارٹنر ایک کلائنٹ لاتا ہے جو بعد میں کاپی ٹریڈنگ سسٹم میں ایک سرمایہ کار بن جاتا ہے۔
- ٹریڈر بننا۔ IB پارٹنر ٹریڈر بن جاتا ہے اور 1 لاٹ کی پوزیشن اوپن کرتے ہوئے XAUUSD پر ٹریڈ شروع کرتا ہے۔
- ٹریڈ کاپی کرنا۔ لایا گیا کلائنٹ (سرمایہ کار) IB پارٹنر کی جانب سے کی گئی اُسی ٹریڈ کو کاپی کرتا ہے۔
- IB کمیشن کمانا۔ IB پارٹنر سرمایہ کار کی ٹریڈنگ سرگرمی سے اگلے دن 4 USD کمیشن کماتا ہے۔
- کاپی ٹریڈنگ کمیشن۔ اگر ٹریڈ ہفتے کے اختتام پر 10 USD کے پروفٹ کے ساتھ کلوز ہوتی ہے اور IB پارٹنر نے کاپی ٹریڈنگ کے لیے 50% کمیشن کی شرح متعین کی ہے، تو IB پارٹنر بھی کاپی ٹریڈنگ کمیشن کے طور پر اضافی 5 USD کمائے گا۔
نوٹ: IB پارٹنرز کاپی ٹریڈنگ سسٹم میں سرمایہ کاروں کے لیے ذیلی IBs سے کمیشنز وصول نہیں کر سکتے۔
حاصلِ کلام
ہمارے کاپی ٹریڈنگ سسٹم میں ایک ٹریڈر بن کر، IB پارٹنرز اپنے ریگولر IB کمیشنز کے علاوہ اپنی کاپی کردہ ٹریڈز سے اضافی کمیشنز کما سکتے ہیں۔ کمائی کا یہ دوہرا طریقہ کار آپ کو اپنی اور اپنے سرمایہ کاروں دونوں کی ٹریڈز سے اپنی آمدنی بڑھانے کا موقع دیتا ہے۔ یومیہ IB کمیشنز اور ہفتہ وار کاپی ٹریڈنگ کی کمائی کی بدولت، یہ اپنی صلاحیتوں میں اضافے اور JustMarkets کے ساتھ اپنی پارٹنرشپ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا ایک قابلِ اعتماد طریقہ ہے۔