پارٹنر لائلٹی پروگرام JustMarkets کی طرف سے ہمارے محنتی اور مخلص ترین پارٹنرز کو سراہنے اور اُن کی کارکردگی کے اعتراف کا ایک انداز ہے۔ اپنی پیشرفت پر نظر رکھ کر، آپ اپنی کامیابیوں کو پوری طرح دیکھنے کے ساتھ ساتھ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ ہر مخصوص سنگِ میل پر پریمیئم انعامات حاصل کرنے کے کتنے قریب ہیں۔
آپ اپنے پارٹنر ایریا میں اپنا ذاتی اسٹیٹس اور آئندہ ملنے والے انعامات پر نظر رکھ سکتے ہیں، جہاں آپ کی ریئل ٹائم پیشرفت اور سنگِ میل واضح طور پر دکھائے جاتے ہیں۔ لائلٹی پروگرام ہمارے فعال پارٹنرز کو اُن کے نیٹ ورکس اور ٹریڈنگ کے حجم میں اضافے کے ساتھ ساتھ اُنہیں مسلسل متحرک رکھنے اور انعامات سے نوازنے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔
سنگِ میل کی پیشرفت اور اَپ ڈیٹس
- گزشتہ دن کی سرگرمی کی پیشرفت دکھاتے ہوئے، ڈیٹا دن میں ایک بار ریفریش ہوتا ہے۔
- اگر آپ ضروری ٹارگٹس پر پہنچ جائیں، تو آپ ایک دن میں کئی سنگِ میل حاصل کر سکتے ہیں۔
- 11 واں سنگِ میل مکمل کرنے کے بعد، آپ کوالیفائیڈ ٹریڈنگ حجم میں ہر اضافی 400 بلین USD پر $200,000 بطور انعام کمانا جاری رکھ سکتے ہیں۔
اپنا لائلٹی اسٹیٹس کہاں دیکھیں
آپ کے پارٹنر ایریا میں، لائلٹی پروگرام ڈیش بورڈ کے پیج پر ہوتا ہے۔ یہ دو بنیادی بلاکس پر مشتمل ہوتا ہے جو آپ کی موجودہ پیشرفت کو واضح طور پر دکھاتے ہیں:
1. ٹارگٹ بلاک
- آپ کے تین بنیادی ٹارگٹس دکھاتا ہے:
- کوالیفائیڈ ٹریڈنگ حجم
- گزشتہ 12 ماہ میں کوالیفائیڈ ٹریڈنگ حجم
- گزشتہ 3 ماہ میں فعال کلائنٹس
- ہر ٹارگٹ میں ایک رنگین اسٹیٹس آئیکن ہوتا ہے:
- زرد : پیشرفت جاری ہے
- سبز: مکمل شدہ
یہاں آپ دیکھ پائیں گے کہ اگلا سنگِ میل حاصل کرنے کے لیے مزید کتنی ضرورت ہے۔
2. پیشرفت کی پٹی کا بلاک
- پیشرفت کی ایک افقی پٹی ہر سنگِ میل، اُس کا نام، انعام، اور آپ کا تکمیلی اسٹیٹس دکھاتی ہے۔
- جیسے جیسے آپ کا مجموعی حجم بڑھتا ہے، یہ پٹی بھی بھرتی جاتی ہے۔
- جب تینوں ٹارگٹس سبز ہو جائیں، تو سنگِ میل مکمل سمجھا جاتا ہے اور انعام کا آئیکن لاک سے چیک مارک میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
نوٹ: کوئی سنگِ میل صرف اُسی وقت اَن لاک ہوتا ہے جب تینوں ٹارگٹس حاصل کر لیے جائیں – خواہ آپ کا حجم درکار حد سے تجاوز کر جائے۔
ٹارگٹ کی تکمیل کی مثالیں
کوالیفائیڈ ٹریڈنگ حجم
اِس میں ریفر کردہ کلائنٹس کی تمام مستند ٹریڈنگ سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں، سوائے اُن ٹریڈز کے جو:
- نقائص، فراڈ یا مشتبہ طرزِ عمل کے باعث مشکوک قرار دی گئی ہوں
فعال کلائنٹس
کلائنٹ کو اِس صورت میں فعال سمجھا جاتا ہے جب:
- وہ پوری طرح تصدیق یافتہ ہو
- اُس نے گزشتہ 3 مہینوں میں کم از کم ایک ٹریڈ کی ہو
نوٹ: اگر تصدیقی دستاویزات کی میعاد ختم ہو چکی ہو تو کلائنٹ انہیں اَپ ڈیٹ کرنے تک نااہل رہے گا۔
مثال:
یہ اپریل کا مہینہ ہے۔ ایک کلائنٹ نے فروری میں آخری ٹریڈ کی تھی = اِسے ابھی بھی فعال سمجھا جائے گا
اگر آپ کے پاس فروری سے اپریل تک ایسے 10 سے زیادہ فعال کلائنٹس ہوں = ٹارگٹ حاصل ہو گیا
گزشتہ 12 ماہ میں کوالیفائیڈ ٹریڈنگ حجم
آپ کا 12 ماہ کا حجم پروگرام میں شامل ہونے کے بعد سے اب تک آپ کے مجموعی حجم کا 20% لازماً ہونا چاہیے۔
مثال:
- آغاز سے لے کر اب تک مجموعی کوالیفائیڈ حجم = 500 بلین ڈالرز
- گزشتہ 12 ماہ = 100 بلین ڈالرز ← 20% = ✅ ٹارگٹ حاصل ہو گیا
- پارٹنر ایریا آپ کے موجودہ اعداد و شمار دکھائے گا اور بتائے گا کہ ہدف حاصل کرنے کے لیے کتنا حصول باقی ہے۔
اپنی پیشرفت پر نظر رکھنا اور کمانا شروع کریں
اپنے ذاتی لائلٹی پروگرام کی پیشرفت، موجودہ سنگِ میل اور اپنے منتظر انعامات دیکھنے کے لیے اپنے پارٹنر ایریا ڈیش بورڈ میں لاگ اِن ہوں۔
فعال رہیں، اپنے کلائنٹس میں اضافہ کریں اور اپنی کوششوں کو حقیقی انعامات میں بدلتا دیکھیں۔