JustMarkets پارٹنر لائلٹی پروگرام فعال پارٹنرز کے لیے ایک پریمیئم پروگرام ہے جس کے تحت آپ ہماری کمپنی کے ساتھ وفادارانہ اور نتیجہ خیز تعاون کرنے کے صلے میں لگژری انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ آپ یہ قیمتی انعامات کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام میں شرکت کا طریقۂ کار کیا ہے؟
- JustMarkets پارٹنر کے طور پر اپنی رجسٹریشن کریں اور کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے اپنا لنک شیئر کریں۔
- کلائنٹس کی ٹریڈنگ ایکٹویٹی کو بڑھانے اور ترقی کے نئے سنگ میل تک پہنچنے کے لیے کلائنٹس کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔
- اپنی رفتار کو ترقی کے ساتھ ہم قدم رکھنے کے لیے پارٹنر ایریا میں اپنی پیش رفت چیک کریں۔
- بہتر سے بہتر سنگ میل حاصل کریں اور JustMarkets کی طرف سے پہلے سے زیادہ قیمتی انعامات حاصل کریں۔
انعامات حاصل کرنے کی اہلیت کے لیے کن شرائط کا پورا کرنا ضروری ہے؟
آپ کی ترقی کے لیے 3 معیار اہم ہیں:
- کوالیفائد ٹریڈنگ والیم کا مقررہ ہدف حاصل کرنا۔
- پچھلے 3 کیلنڈر مہینوں میں فعال کلائنٹس کی تعداد 10 یا زائد ہونا۔
- پچھلے 12 ماہ کے دوران پارٹنر کے کلائنٹس کا کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کُل کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کی مطلوبہ پرسنٹیج کے برابر یا اس سے زائد ہونا چاہیے۔ ماسوائے پروگرام کے آغاز یا پروگرام میں پارٹنر کی شمولیت کے پہلے 12 ماہ کے، کہ جب آخری 12 ماہ کا مجموعی کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کُل کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کے برابر ہوتا ہے۔
شرائط کا حساب کیسے لگایاجاتا ہے؟
کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیوم (Qualified trading volume) کی گنتی آپ کی رجسٹریشن کی تاریخ سے آپ کے ذریعے سائن اپ کیے گئے ہر کلائنٹ کے لیے کی جاتی ہے، اور موجودہ پارٹنرز کے لیے پارٹنر لائلٹی پروگرام کے آغاز کی تاریخ سے کی جاتی ہے۔ کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیوم میں غلطی، دھوکہ دہی، یا کسی بھی مشکوک سرگرمی سے حاصل ہونے والا ٹریڈنگ والیوم شامل نہیں ہوتا ہے۔ "Welcome" اکاؤنٹ کی قسم میں کلائنٹس کی طرف से تیار کردہ والیوم کو "کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیوم" تصور نہیں کیا جاتا ہے۔
پچھلے 3 کیلنڈر مہینوں میں فعال (active) کلائنٹس کی تعداد 10 یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔ "فعال" کلائنٹ کے طور پر شمار ہونے کے لیے، کلائنٹس کا مکمل طور پر تصدیق شدہ ہونا اور موجودہ کیلنڈر مہینے سمیت پچھلے 3 کیلنڈر مہینوں کے اندر ٹریڈنگ ڈیلز کا ہونا ضروری ہے۔ اگر ابھی اپریل ہے اور آپ کے کلائنٹ نے فروری میں ٹریڈ کیا تھا، تو ایسے کلائنٹ کو آپ کے اعداد و شمار میں شمار کیا جائے گا۔ اگر فروری تا اپریل کے عرصے میں آپ کے پاس کم از کم 10 فعال کلائنٹس ہیں، تو یہ ہدف پورا ہو جاتا ہے۔
پچھلے 12 مہینوں میں آپ کے کلائنٹس کا کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم %20 یا اس سے زائد ہونا چاہیے۔ فرض کریں کہ پروگرام کے آغاز کے بعد سے آپ نے USD mln 500 کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم جمع کیا ہے۔ شرط پوری کرنے کے لیے پچھلے 12 مہینوں میں کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کم از کم mln USD 100 (جو کہ %20 ہے) ہونا چاہیے۔ لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آپ کو کسی چیز کا حساب کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ہم آپ کو پارٹنر ایریا میں بتا دیتے ہیں کہ ہدف حاصل ہونے تک والیم کے کتنے USD باقی ہیں۔
میں کون سے انعامات حاصل کر سکتا ہوں؟
ہم آپ کو متعدد کیش انعامات کے علاوہ گیجٹس، لگژری واچز، بین الاقوامی ٹرپس، یاٹ کے سفر اور یہاں تک کہ ایک لگژری کار جیسے قیمتی انعامات دیتے ہیں! اس سے قطع نظر کہ آپ نے کون سا سنگ میل حاصل کیا ہے، اگر آپ چاہیں تو قیمتی انعامات کی بجائے متبادل کیش کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ ہمارا کی اکاؤنٹ مینیجر ہر ماہ کے شروع میں انعامات کے حقدار پارٹنرز سے رابطہ کرے گا۔ اس کے بعد آپ کو انعام دینے میں تقریباً 2 ہفتے کا وقت لگتا ہے۔
میں پارٹنر لائلٹی پروگرام میں اپنی پیشرفت کو کیسے ٹریک کرسکتا ہوں؟
آپ پارٹنر ایریا میں، ڈیش بورڈ پیج پر پارٹنر لائلٹی رزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ ہر ٹارگٹ کے لیے اپنے موجودہ رزلٹ اور اگلے سنگ میل کے لیے درکار لوازمات دیکھ سکتے ہیں۔ ٹارگٹ کے ساتھ ساتھ آپ سنگ میل سے سنگ میل تک درجہ بدرجہ اپنی پراگریس دیکھ سکتے ہیں اور یہ کہ آپ کے لیے کون سے انعامات پہلے ہی اَن لاک ہیں اور کون سے انعامات آپ ابھی حاصل کر سکتے ہیں۔
برائے مہربانی مزید تفصیلات کے لیے JustMarkets پارٹنر لائلٹی پروگرام کی شرائط و ضوابط دیکھیں۔