لیول کا جائزہ ہر ماہ کی 1 تاریخ کو کیا جاتا ہے جس میں آپ کے راغب کردہ کلائنٹس کے ٹریڈنگ والیم (آخری 3 ماہ کے) کا جائزہ لیا جاتا ہے، اور اس کے نتیجے میں:
- اگر آپ اپنے موجودہ لیول کی شرائط پر پُورا اُترتے ہوں تو آپ کا موجودہ لیول برقرار رہتا ہے۔
- اگر آپ اپنے موجودہ لیول کی شرائط پر پُورا نہ اُترتے ہوں تو آپ کو ٹریڈنگ والیم کے حساب سے ڈاؤن گریڈ کر دیا جائے گا۔
نوٹ فرمائیں: جب بُوسٹ پیریڈ ایکٹو ہو تو جائزے کے نتیجے میں آپ کا پارٹنر لیول ڈاؤن گریڈ نہیں کیا جا سکتا۔
مثال 1
- آپ کا موجودہ پارٹنر لیول: ایڈوانسڈ پارٹنر (15 سے 30 ملین USD, 1 فعال کلائنٹ)
- 1 ستمبر کو جائزہ ہوتا ہے۔ آخری 3 ماہ کا ٹریڈنگ والیم یہ ہے:
مہینہ |
ٹریڈنگ والیم |
جون |
10 ملین USD |
جولائی |
5 ملین USD |
اگست |
5 ملین USD |
کُل |
20 ملین USD |
- 20 ملین USD ایڈوانسڈ پارٹنر لیول کے لیے درکار ہوتا ہے۔ (15 سے 30 ملین USD, 1 فعال کلائنٹ)
- 1 ستمبر کو جائزے کے بعد آپ کا ایڈوانسڈ پارٹنر لیول برقرار رہتا ہے۔
- 1 ستمبر کو جائزے کا ایک نیا دورانیہ شروع ہوتا ہے۔
- 1 ستمبر کو آپ کے آخری 3 ماہ کا ٹریڈنگ والیم یہ ہے:
مہینہ |
ٹریڈنگ والیم |
جولائی |
5 ملین USD |
اگست |
5 ملین USD |
ستمبر |
0 ملین USD |
کُل |
10 ملین USD |
- آپ کا موجودہ لیول - ایڈوانسڈ پارٹنر (15 سے 30 ملین USD, 1 فعال کلائنٹ) برقرار رکھنے کے لیے آپ کے کلائنٹس کو ستمبر میں کم از کم 5 ملین USD کا ٹریڈنگ والیم جنریٹ کرنا ہو گا۔
- آپ کے اگلے پارٹنر لیول - سلور پارٹنر (30 سے 90 ملین USD, 3 فعال کلائنٹس) پر اَپ گریڈ ہونے کے لیے آپ کے کلائنٹس کو ستمبر میں کم از کم 20 ملین USD کا ٹریڈنگ والیم جنریٹ کرنا ہو گا۔
مثال 2
- آپ کا موجودہ پارٹنر لیول: ایڈوانسڈ پارٹنر (15 سے 30 ملین USD, 1 فعال کلائنٹ)۔
- 1 ستمبر کو جائزہ ہوتا ہے۔ آخری 3 ماہ کا ٹریڈنگ والیم یہ ہے:
مہینہ |
ٹریڈنگ والیم |
جون |
5 ملین USD |
جولائی |
5 ملین USD |
اگست |
3 ملین USD |
کُل |
13 ملین USD |
- آپ کا موجودہ لیول - ایڈوانسڈ پارٹنر برقرار رکھنے کے لیے آپ کو آخری 3 ماہ کا ٹریڈنگ والیم کم از کم 15 ملین USD درکار ہے۔
- 13 ملین USD پارٹنر لیول (0 سے 15 ملین USD, 0 فعال کلائنٹ) کی شرط ہے۔
- 1 ستمبر کو جائزے کے بعد آپ کو پارٹنر لیول پر ڈاؤن گریڈ کر دیا جاتا ہے
- 1 ستمبر کو جائزے کا ایک نیا دورانیہ شروع ہوتا ہے۔ آپ کے آخری 3 ماہ کا ٹریڈنگ والیم یہ ہے:
مہینہ |
ٹریڈنگ والیم |
جولائی |
5 ملین USD |
اگست |
3 ملین USD |
ستمبر |
0 ملین USD |
کُل |
8 ملین USD |
- اگلے پارٹنر لیول یعنی ایڈوانسڈ پارٹنر لیول (15 سے 30 ملین USD, 1 فعال کلائنٹ) پر اَپ گریڈ ہونے کے لیے، آپ کے کلائنٹس کو ستمبر میں کم از کم 7 ملین USD کا ٹریڈنگ والیم جنریٹ کرنا ہو گا۔
مثال 3
- آپ کا موجودہ پارٹنر لیول گولڈ پارٹنر (90 - 180 ملین USD، 6 فعال کلائنٹس) ہے اور آپ کے پاس 7 فعال کلائنٹس ہیں۔
- اہلیت کا تعین یکم ستمبر کو ہوتا ہے۔ پچھلے 3 مہینوں کا ٹریڈنگ والیم مندرجہ ذیل ہے:
مہینہ |
ٹریڈنگ والیم |
جون |
30 ملین USD |
جولائی |
40 ملین USD |
اگست |
40 ملین USD |
کُل |
110 ملین USD |
- اپنا موجودہ گولڈ پارٹنر لیول برقرار رکھنے کے لیے آپ کے پاس گزشتہ 3 ماہ میں کم از کم 90 ملین USD کا ٹریڈنگ والیم اور کم از کم 6 فعال کلائنٹس ہونا ضروری ہے۔
- یکم ستمبر کو آپ کے پاس 5 فعال کلائنٹس ہیں اور آپ کا لیول کم کر کے سلور پارٹنر (30 - 90 ملین USD، 3 فعال کلائنٹس) کر دیا گیا ہے۔
- یکم ستمبر کو اہلیت کی ایک نئی مدّت شروع ہوتی ہے۔ پچھلے 3 مہینوں میں آپ کا ٹریڈنگ والیم مندرجہ ذیل ہے:
مہینہ |
ٹریڈنگ والیم |
جولائی |
40 ملین USD |
اگست |
40 ملین USD |
ستمبر |
0 ملین USD |
کُل |
80 ملین USD |
- اگلے لیول گولڈ پارٹنر (90 - 180 ملین USD، 6 فعال کلائنٹس) پر اَپ گریڈ کے لیے آپ کے کلائنٹس کے لیے ستمبر میں کم از کم 10 ملین USD کا ٹریڈنگ والیم جنریٹ کرنا اور آپ کے پاس کم از کم 6 فعال کلائنٹس کا ہونا ضروری ہے۔