ہمارے برانڈ کے تحفظ کے رہنما اصولوں پر عمل کر کے آپ JustMarkets کے ساتھ ایک ٹھوس اور دیرپا پارٹنرشپ قائم کر سکتے ہیں۔ ہم اپنی دیانت داری برقرار رکھتے ہیں اور اپنے پارٹنرز سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ اس گائیڈ پر عمل کر کے آپ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کا کاروبار زیادہ کلائنٹس کو راغب کرنے والے ایک مضبوط اور معروف برانڈ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پائیدار اور شفاف طریقے سے ترقی کرے گا۔
برانڈ کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے ہمارا آرٹیکل "JustMarkets برانڈ پروٹیکشن کے بارے میں" دیکھیں۔
برانڈ کا درست اور نامناسب استعمال
ذیل میں برانڈ کے عناصر کے درست اور نامناسب استعمال، برانڈ کے استعمال پر پابندیوں اور کسی پروموشنل مواد کی منظوری کے عمل سے متعلق رہنما اصول بیان کیے گئے ہیں۔
لوگو
ہمارا لوگو JustMarkets کے لیے اعتماد اور بھروسے کی بنیادی علامت ہے۔ اسے ہمیشہ اس کی درست شکل اور رنگوں کے امتزاج کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے، یعنی سفید پس منظر پر نیلا متن، نیلے پس منظر پر سفید متن یا سفید پس منظر پر سیاہ متن۔ لوگو کو کسی بھی طرح پھیلانا، گھمانا یا تبدیل کرنا منع ہے۔ پیج کا فارمیٹ تبدیل کرنے کی صورت میں لوگو کو متناسب طور پر سکیل کرنا ضروری ہے۔
پرومو میٹیریلز
ہمارے بینرز اور پروموشنل مواد استعمال کرتے وقت کمپنی کے موجودہ لوگو کو سکڑائے، جھکائے یا گھمائے بغیر ہمیشہ اصل شکل میں استعمال کریں۔ چیک کریں کہ تمام بٹن اور لوگو سیدھے ہوں۔ سرخیوں کے لیے Ubuntu یا Gilroy فونٹ اور عام متن کے لیے Poppins استعمال کریں۔ تمام السٹریشن D2 فارمیٹ میں ہونی چاہیے، کسی بھی D3 ڈیزائن سے گریز کریں۔
برانڈ کا نام
ہمارے برانڈ نیم کے درست اسپیلنگ بہت اہم ہیں۔ غلط اسپیلنگ اعتماد میں کمی کا باعث بنتے ہیں اور اسے دھوکہ دہی کی نشانی بھی سمجھا جا سکتا ہے۔ اسپیلنگ کے طور پر ہمیشہ "JustMarkets" استعمال کریں۔
پروموشنل پیغامات
تمام پروموشنل پیغامات حقیقت پسندانہ اور ایمانداری پر مبنی ہونے چاہئیں۔ آسان یا فوری آمدنی کا وعدہ کرکے کلائنٹس کو گمراہ نہ کریں۔ کلائنٹس کے ساتھ مضبوط، قابلِ اعتماد تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمارے تجویز کردہ الفاظ استعمال کریں۔
URL تخلیق کرنا
ڈومین بناتے وقت JustMarkets برانڈ کا نام استعمال نہ کریں۔ یہ عمل بد اعتمادی کا سبب بن سکتا ہے اور ممکنہ کلائنٹس کو بدظن کر سکتا ہے۔
ڈسکلیمر
شفّافیت کو یقینی بنانے کے لیے واضح کریں کہ JustMarkets آپ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا مالک یا آپریٹر نہیں ہے۔ سوشل میڈیا کے لیے اس طرح کے ڈسکلیمر استعمال کریں "یہ پیج JustMarkets کی ملکیت نہیں ہے اور نہ ہی وہ اسے آپریٹ کرتا ہے" یا "یہ پیج JustMarkets کے ایک آفیشل پارٹنر کی ملکیت ہے اور وہی اسے آپریٹ کرتا ہے۔" ویب سائٹس کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ فیس، چارجز اور کمیشن واضح طور پر بیان کیے گئے ہوں اور انھیں چھوٹے پرنٹ میں چھپانے سے گریز کریں، اس کے علاوہ جس پبلک ریسورس کا ریفرنس دیں اس کے لنکس ضرور شامل کریں۔
برانڈ کے استعمال پر پابندیاں
JustMarkets برانڈ کا استعمال کرتے وقت کچھ عمل سختی سے ممنوع ہیں:
- فحش، ناشائستہ یا پورنوگرافک مواد استعمال نہ کریں۔
- نامناسب معلومات والے ریسورسز کے لنک شیئر کرنے سے گریز کریں۔
- جوئے یا کیسینو کا ذکر نہ کریں۔
- سوشل نیٹ ورکس پر یا ای میل کے ذریعے سپیم میلنگ سے پرہیز کریں۔
- ہماری ویب سائٹ کے فوٹر کا مواد استعمال نہ کریں۔
- کاپی رائٹ والے لوگوز، ملکوں کے جھنڈے یا فائننشل ریگولیٹرز کے نام/لوگوز استعمال نہ کریں۔
مزید برآں، ہم صرف کاروباری اخلاقیات پر عمل کرنے والے سنجیدہ انٹرپرینیورز کے ساتھ ہی پارٹنرشپ کرتے ہیں۔ لہٰذا:
- اپنے رشتہ داروں، دوستوں یا جاننے والوں کو ہمارے پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کے لیے ریفر نہ کریں۔
- اپنی کلائنٹ بیس کو متنوع بنائیں؛ آپ کی آمدنی کسی ایک کلائنٹ پر منحصر نہیں ہونی چاہیے۔
- اگر آپ کی آمدنی کا %30 سے زائد ایک کلائنٹ سے آتا ہے تو ہم آپ کے ساتھ اپنی تعاون کی شرائط کا ازسرنو جائزہ لے سکتے ہیں۔
- اگر کمیشن کی ادائیگی اسپریڈز سے ہونے والی آمدنی سے زائد ہو تو ہم ادائیگیوں کی تعداد یا کثرت پر نظر ثانی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں، مکمل تفصیلات کے لیے ہمارا انٹروڈیوسنگ بروکر ایگریمنٹ ملاحظہ فرمائیں۔
منظوری کا عمل
JustMarkets کسی بھی وقت پروموشنل مواد، بشمول تصاویر، تخلیقات، لینڈنگ پیجز اور ای میلز کے جائزے کی درخواست کرنے اور جائزہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اگر مواد ہماری پالیسیوں کے مطابق نہ ہو تو ہم یہ یقینی بنانے کے لیے تبدیلیاں کروا سکتے ہیں کہ یہ ہمارے برانڈ کے تحفظ کے معیارات کے مطابق ہو۔