JustMarkets سب پارٹنر پروگرام پارٹنرز کو اپنی نیٹ ورک بلڈنگ سکلز کے ذریعے آمدنی بڑھانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے پارٹنرز اپنے ڈائریکٹ ریفرل کے علاوہ اپنے سب پارٹنرکے ریفر کردہ کلائنٹس کی ٹریڈنگ ایکٹیوٹی سے بھی کمیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر، سب پارٹنر وہ کلائنٹ ہے جو پارٹنر پروگرام جوائن کرتا ہے، خود پارٹنر بنتا ہے اور پھر اپنے پارٹنر نیٹ ورک کو بڑھاتا ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے حاصل کردہ کمیشن سب پارٹنرز کے کمائے ہوئے کمیشن کا %10 ہوتا ہے۔ سب پارٹنر پروگرام کو فعال کرنے کے لیے پارٹنرز کو ایسے سب پارٹنر کا نیٹ ورک قائم اور برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جو عملی طور پر ٹریڈنگ والیم پیدا کر رہے ہوں۔
سب پارٹنر پروگرام کے فوائد
سب پارٹنر پروگرام متعدد فوائد فراہم کرتا ہے جو ایک پارٹنر کی کمائی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں:
- اضافی آمدنی کا ذریعہ: یہ پروگرام پارٹنرز کو اپنے سب پارٹنرز کی ٹریڈنگ سرگرمیوں سے آمدنی حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ آمدنی کا ایک مستحکم اور ممکنہ طور پر بڑھتا ہوا ذریعہ بن سکتا ہے۔
- کمانے کی صلاحیت میں اضافہ: پارٹنرز اپنے نیٹ ورک کو وسعت اور سب پارٹنرز کو متحرک رہنے کی ترغیب دے کر اپنی کمائی میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔
سب پارٹنر کمیشن حاصل کرنے کی شرائط
سب پارٹنر کمیشن حاصل کرنے کی شروعآت کے لیے پارٹنرز کا درج ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہے:
- سلور پارٹنر لیول حاصل کرنا:JustMarkets، IB پارٹنر پروگرام میں پارٹنرز کے لیے کم از کم سلور لیول تک پہنچنا ضروری ہے۔
- اہل پارٹنرز کو راغب کرنا: پارٹنر کے لیے کم از کم تین ایسے پارٹنرز کو براہ راست راغب کرنا ضروری ہے جو پروگرام میں ایڈوانس یا اس سے اوپر کے لیول تک پہنچ چکے ہوں۔
- پروگرام ایکٹیویشن کی درخواست: سب پارٹنر پروگرام ایکٹیویٹ کرنے کے لیے پارٹنر کے لیے JustMarkets ٹیم کو partners@justmarkets.com پر ایک تحریری درخواست بھیجنا ضروری ہے۔
نوٹ: ان شرائط میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہ کرنے کی صورت میں سب پارٹنر کی پیمنٹس معطل کی جا سکتی ہیں۔
سب پارٹنر پیمنٹس کی مثال
اس بات کی وضاحت کے لیے درج ذیل مثال پر غور کریں کہ سب پارٹنر کمیشن کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے:
- پارٹنر A اپنے انٹروڈیوسنگ بروکر (IB) نیٹ ورک کی شرائط کے مطابق ٹریڈر B کو راغب کرتا ہے۔
- ٹریڈر B IB پروگرام جوائن کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور پارٹنر B بن جاتا ہے۔ اس کے بعد پارٹنر B ٹریڈر C کو راغب کرتا ہے۔
- ٹریڈر C اپنے اکاؤنٹ سے ٹریڈنگ شروع کرتا ہے۔ ٹریڈر C کے ٹریڈنگ والیم کی بنیاد پر پارٹنر B IB کمیشن حاصل کرتا ہے۔
اگر پارٹنر B ٹریڈر C سے کمیشن کی مد میں 10$ کماتا ہے تو پارٹنر A کو سب پارٹنر کمیشن (پارٹنر B کے کمائے گئے کمیشن کا %10) کے طور پر 1$ ملے گا۔