پارٹنر کمیشن کی معلومات
یہ پینل آپ کا موجودہ پارٹنر لیول، آپ کے لیے دستیاب اگلے اور حتمی پارٹنر لیولز دکھاتا ہے۔ پارٹنر لیول پر کلک کرنے سے اکاؤنٹ کی تمام اقسام کے لیے پارٹنر ریوارڈ کا اسٹرکچر ظاہر ہو جائے گا۔ آپ کوالیفکیشن کا اہلیتی معیار دیکھنے کے لیے کسی مختلف پارٹنر لیول پر بھی منتقل ہوسکتے ہیں۔
پارٹنر کمیشن ماڈلز
یہ سیکشن ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی بنیادی اقسام اور پارٹنر کمیشن کی USD میں وہ زیادہ سے زیادہ رقم پیش کرتا ہے جسے اکاؤنٹ کی اِن اقسام سے وصول کیا جاسکتا ہے۔
کمیشن کی کوالیفکیشن کا دورانیہ
یہ حصہ پچھلے 3 کیلنڈر مہینوں پر محیط ٹائم فریم دکھاتا ہے، جو کہ ایک متحرک (floating) وقت کا دورانیہ ہے جس میں اہلیت کی جانچ پڑتال ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ہوتی ہے۔ "Days left" (باقی دن) بوسٹ پیریڈ کے خاتمے تک کے دنوں کی صحیح تعداد دکھاتا ہے۔ بوسٹ پیریڈ ختم ہونے کے بعد، "Days left" آپ کی اگلی اہلیت کی جانچ تک کے دنوں کی صحیح تعداد دکھاتا ہے۔
کوالیفکیشن کا اہلیتی معیار
ایک پراگریس انڈیکیٹر جو کوالیفکیشن کے دورانیے میں بیان کردہ مدّت کے لیے آپ کے کلائنٹس کا ٹریڈنگ حجم دکھاتا ہے۔ یہ موجودہ لیول کی تصدیق یا اگلے لیول تک رسائی کی پراگریس دکھاتا ہے۔ جب آپ اگلے لیول تک پہنچنے کے درکار لوازمات کی تکمیل کرلیں گے، تو آپ کو اگلے پارٹنر لیول پر ترقی دے دی جائے گی۔
پارٹنر لیولز کب تبدیل ہوتے ہیں؟
جب بھی آپ اگلے پارٹنر لیول کے لیے کوالیفائی کریں گے، تو یہ اگلے ہی دن خود کار طور پر اَپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ اگر اہداف کی تکمیل نہ ہونے پر تنزلی ہو جائے، تو اسے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کو عمل میں لایا جائے گا۔