پیمنٹ ایجنٹ کون ہوتا ہے؟
پیمنٹ ایجنٹ JustMarketsکی طرف سے آفر کردہ ایک قسم کی پارٹنرشپ ہے جس کے ذریعے ای-کرنسی فراہم کرنے والی کمپنیاں یا افراد اپنے کاروبار کواگلے لیول تک لے جا سکتے ہیں۔ پیمنٹ ایجنٹ کے طور پر آپ ٹرانسفر کے مقامی طریقوں کے ذریعے JustMarkets کے کلائنٹس کو اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں فنڈز ڈپازٹ کرنے/ نکالنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس پارٹنرشپ کے ذریعے آپ اپنی سروسز کو وسعت دے سکتے ہیں، نئے افراد تک رسائی پا سکتے ہیں اور JustMarkets ایکو سسٹم میں ضم ہو کر اپنے بزنس آپریشنز کو بڑھا سکتے ہیں۔
پیمنٹ ایجنٹ بننے کے فوائد
- نئی کلائنٹ بیس تک رسائی: آپ JustMarkets کے موجودہ کلائنٹس تک رسائی حاصل کر کے اپنی ممکنہ کلائنٹ بیس کو بڑھا سکتے ہیں۔
- منافع میں اضافے کا امکان: JustMarkets کلائنٹس کے لیے فنڈز ڈپازٹ کروانے اور نکالنے کی سہولت فراہم کر کے آپ اپنی ایکسچینج سروس کے مجموعی ٹرن اوور کو بڑھا کر زیادہ منافع کما سکتے ہیں۔
- ٹرانزیکشن کمیشنز: آپ JustMarkets کے کلائنٹس کے لیے پراسیس کردہ ہر ٹرانزیکشن پر کمیشن اور اضافی آمدنی کا ایک نیا ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں۔
- IB کمیشنز: آپ اپنے توسط سے آنے والے JustMarkets کے کلائنٹس کے آرڈرز پر پارٹنر ریوارڈ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
نوٹ: اپنے راغب کردہ کلائنٹس کے آرڈرز پر IB کمیشن حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہماری ویب سائٹ کے پرسنل ایریا میں رجسٹر کریں، پارٹنر اکاؤنٹ کھولیں اور بینر یا ہماری کمپنی کا پارٹنر لنک اپنی ویب سائٹ پر پبلش کریں۔
- رسائی میں اضافہ: آپ کی سروس کو JustMarkets کی ویب سائٹ پر آپ کے علاقے کے آفیشل ڈپازٹ اور ودڈرال ذریعے کے طور پر درج کیا جائے گا جس سے مارکیٹ میں آپ کی ساکھ اور رسائی میں اضافہ ہو گا۔
پیمنٹ ایجنٹ بننے کی شرائط
- آپ کے پاس اپنی ایکسچینج سروس ہونا۔
- آپ کی ویب سائٹ کا کم از کم چھ ماہ سے آپریشنل ہونا۔
- آپ کا اپنے کاروبار کو ترقی دینے، JustMarkets کے ساتھ کام کرنے اور اضافی آمدنی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہونا۔
پیمنٹ ایجنٹ بننے کا آغاز
- JustMarkets ویب سائٹ پر پرسنل ایریا میں رجسٹر کریں۔
- JustMarkets کے سٹینڈرڈز پر پورا اترنے کے لیے تصدیقی عمل مکمل کریں۔
مزید معلومات کے لیے JustMarkets سے رابطہ کرنے کے لیے payment.agent@justmarkets.com پر ای میل کریں۔