ریجنل نمائندہ بروکر کی رسائی اور مخصوص جغرافیائی علاقوں میں کلائنٹس سے تعلقات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ ٹریڈنگ کے شوقین ہیں اور آپ کو تعلقات استوار کرنے میں مہارت حاصل ہے تو JustMarkets کا ریجنل نمائندہ بننا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ ایک مختصر جائزہ ہے جو ریجنل نمائندے کی سرگرمیوں، اہم ذمہ داریوں، فوائد اور ریجنل نمائندہ بننے کے طریقہ کار کا احاطہ کرتا ہے۔
ایک ریجنل نمائندہ کسی مخصوص جغرافیائی علاقے میں JustMarkets اور اس کے کلائنٹس کے درمیان کلیدی رابطہ کار کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس رول میں لوگ ہماری سرپرستی میں اپنے کاروبار کو ترقی دے رہے ہیں۔ JustMarkets اپنی مہارت اور تعاون فراہم کرتا ہے جبکہ ریجنل نمائندہ JustMarkets برانڈ کے لیے مقامی کلائنٹس کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔
ریجنل نمائندہ بننے کے فوائد
JustMarkets کے ساتھ ریجنل نمائندہ بننے کے متعدد قابل ذکر فوائد ہیں جیسے:
- کمانے کی صلاحیت میں اضافہ۔ اپنی کارکردگی اور کلائنٹس حاصل کرنے کی بنیاد پر مسابقتی کمیشن اور بونس حاصل کریں۔
- پیشہ ورانہ ترقی. قابل قدر تجربہ اور انڈسٹری کا علم حاصل کریں جو آپ کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے کے ذریعے مالیاتی شعبے میں کیریئر کے مزید مواقع کھول سکتا ہے۔
- لچک۔ کام کرنے کے لچکدار ماحول سے فائدہ اٹھائیں جہاں آپ اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے شیڈول کا انتظام بھی کر سکتے ہیں۔
- سپورٹ اور وسائل۔ اپنے رول میں کامیابی کے لیے JustMarkets سے مکمل تعاون حاصل کریں، بشمول مارکیٹنگ مٹیریل، ٹریننگ اور ایک زبردست ٹیم تک رسائی۔
- نیٹ ورکنگ کے مواقع۔ مختلف قسم کے کلائنٹس اور انڈسٹری کے پیشہ ورانہ طور پر ماہر افراد کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اپنا پروفیشنل نیٹ ورک قائم کریں اور اسے وسعت دیں۔
کردار اور ذمہ داریاں
ریجنل نمائندے کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں:
- کلائنٹس کا حصول۔ JustMarkets کے ساتھ ٹریڈنگ کے فوائد کی وضاحت کے ذریعے اپنے علاقے میں ممکنہ کلائنٹس کی نشاندہی کریں اور انھیں ترغیب دیں۔
- کلائنٹ سپورٹ۔ موجودہ کلائنٹس کو مسلسل تعاون اور رہنمائی فراہم کریں، ان کے سوالات کے جواب دیں اور انھیں درپیش مسائل کے حل میں ان کی مدد کریں۔
- برانڈ پروموشن۔ برانڈ سے متعلق آگاہی بڑھانے اور نئے کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے مقامی تقریبات، سیمینارز اور ٹریڈنگ شوز میں JustMarkets کی نمائندگی کریں۔
- مارکیٹ کی بصیرت. اپنے علاقے سے JustMarkets کو آراء اور بصیرت فراہم کریں تاکہ کمپنی مقامی کلائنٹس کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے اپنی آفرز ڈیزائن کر سکے۔
- تعمیل اور رپورٹنگ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سرگرمیاں متعلقہ ضوابط کے مطابق ہوں اور پرفارمنس میٹرکس اور کلائنٹس سے بات چیت کے بارے میں JustMarkets کو رپورٹ کریں۔
ریجنل نمائندہ بننے کا طریقہ
اگر آپ JustMarkets کے ساتھ ریجنل نمائندہ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
- اہلیت۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا سیلز، کلائنٹ مینجمنٹ یا مالیاتی سروسز میں مضبوط پس منظر ہو اور آپ کو ٹریڈنگ انڈسٹری کی اچھی سمجھ بوجھ ہو۔ اسی قسم کے رول میں تجربہ فائدہ مند ہوتا ہے لیکن تجربہ لازمی نہیں ہے۔
- درخواست دینا۔ اپنی دلچسپی کا اظہار کرنے اور درخواست کا عمل شروع کرنے کے لیے partners@justmarkets.com پر ای میل کریں۔ اپنی CV، ایک کور لیٹر جس میں آپ کی قابلیت اور مقصد کی تفصیل ہو اور کوئی بھی متعلقہ تجربہ جو ریجنل نمائندے کے طور پر آپ کی کارکردگی ظاہر کرتا ہو شامل کریں۔
- انٹرویو اور انتخاب۔ آپ کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد یہ ڈسکس کرنے کے لیے آپ کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا جا سکتا ہے کہ آپ اپنے ممکنہ رول اور اپنے علاقے میں JustMarkets کی ترقی میں کس طرح حصّہ ڈال سکتے ہیں۔
- ٹریننگ اور آن بورڈنگ۔ کامیاب امیدواروں کو ایک جامع ٹریننگ پروگرام مکمل کرنا ہو گا جس میں انھیں JustMarkets کی آفرز، سسٹمز اور بہترین طریقوں سے روشناس کروایا جائے گا۔
- نمائندگی کا آغاز کریں۔ آن بورڈنگ کا عمل مکمل کرنے اور اپنے علاقے میں JustMarkets کو فروغ دینے اور کلائنٹس کی مدد کرنے کے لیے ٹولز اور علم سے لیس ہونے کے بعد آپ باضابطہ طور پر ریجنل نمائندے کے طور پر کام شروع کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اس موقع میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے علاقے میں JustMarkets کی کامیابی میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی partners@justmarkets.com پر درخواست بھیجیں۔ زبردست پیشہ ور افراد کا عالمی نیٹ ورک جوائن کریں اور مالیاتی ٹریڈنگ انڈسٹری پر اپنا نمایاں اثر چھوڑیں۔