JustMarkets، پارٹنرز کو پروموشنل میٹریل کا ایسا سیٹ فراہم کرتا ہے جو کلائنٹس کو راغب کرنے اور برانڈ کے اظہار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا مؤثر ٹُول ہے جو پارٹنرشپ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ممکنہ کلائنٹس کو مشغول رکھنے میں معاوّن ہو گا۔
ٹیبز اور میٹیریلز کا جائزہ
JustMarkets پر پرومو میٹیریلز پیج استعمال میں بہت آسان ہے اور متعدد ٹیبز میں آرگنائز کیا گیا ہے، ہر ایک ٹیب مارکیٹنگ کی مختلف ضروریات پُوری کرتی ہے:
- دریافت کریں۔ اس ٹیب کی بدولت پارٹنرز متعدد پروموشنل فائلوں کا آسانی سے جائزہ لے سکتے ہیں، اس طرح فوری طور پر موزوں مارکیٹنگ ٹُول تلاش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
- بینرز۔ یہ PNG فارمیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں اور اس کے 10 مختلف سائزوں میں سے انتخاب کیا جا سکتا ہے، یہ بینرز متعدد پلیٹ فارمز جیسے کہ انسٹاگرام، ٹیلیگرام، فیس بُک اور گُوگل ایڈز پر استعمال کے لیے بہترین ہیں۔
- لینڈنگز۔ یہ فُل اسکیل پر مبنی پیج ہوتے ہیں جن پر مخصوص ناظرین کے لیے JustMarkets کے ٹریڈنگ کے فوائد کی تفصیل موجود ہوتی ہے۔
- ویڈیوز۔ شارٹ پروموشنل کلپس (10 سے 30 سیکنڈز) جس میں JustMarkets کی اقدار شامل ہوتی ہیں۔ یہ متعدد زبانوں میں دستیاب ہوتے ہیں اور براہِ راست ڈاؤن لوڈ اور کوڈ کے ذریعے امبیڈ کیے جا سکتے ہیں۔
- GIFs۔ یہ فوری طور پر توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کی جاتی ہیں، اینیمیشن پر مبنی یہ گرافکس فیس بُک اور گُوگل جیسے پلیٹ فارمز پر اشتہارات میں استعمال کے لیے بہترین ہوتی ہیں۔
- JM لوگوز۔ JustMarkets لوگو کی ورائٹی JPG، PNG اور SVG فارمیٹس میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہوتے ہیں جس کی بدولت یہ مختلف میڈیا پر آسانی سے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
کیمپینز اور ٹیگز
سرچ کے پراسیس کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے پارٹنرز کیمپینز اور ٹیگز کے مطابق فلٹر کرنے کے آپشنز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ایسے انتہائی ہم آہنگ پروموشنل میٹیریل تلاش کرنے کو سادہ سا کام بنا دیتا ہے جو مخصوص مارکیٹنگ حکمتِ عملیوں یا کیمپین تھیمز سے مطابقت رکھتا ہے، اس طرح یہ مارکیٹنگ کی کاوشوں کی تاثیر میں بہتری لاتا ہے۔
موبائل ورژن
چلتے پھرتے کہیں سے بھی رسائی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے JustMarkets نے اپنی JustMarkets ٹریڈنگ ایپ کے ذریعے پروموشنل میٹیریلز کو دستیاب بنایا ہے۔
آپ ان ریسورسز تک رسائی کیسے پا سکتے ہیں، اس کا طریقہ یہ ہے:
- ایپ میں لاگ اِن کریں۔
- اوپری دائیں کونے میں پروفائل آئیکن پر جائیں۔
- "پارٹنر شپ پروگرام" سلیکٹ کریں۔
- پارٹنر ایریا سیکشن پر جائیں۔
- "پرومو میٹیریلز" سلیکٹ کریں۔
موبائل کے ان فنکشنز کی بدولت پارٹنرز اپنی ڈیوائسز پر براہِ راست فائلیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور انھیں باسہولت طریقے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کر سکتے ہیں، اس طرح وہ زبردست مشغولیت اور رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔