پارٹنرشپ کی کیمپین کی تخلیق اور انتظام اپنی افیلیئیٹ کاوشوں کو ٹریک کرنے اور نتائج کو بڑھانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ آرٹیکل اپنی پہلی کیمپین تخلیق کرنے، اس کا انتظام کرنے اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دستیاب ٹُولز کا استعمال کرنے کے عمل کے ذریعے آپ کی رہنمائی کرے گا۔
کیمپین پیج وہ ہب ہے جہاں آپ اپنی کیمپینز تخلیق کر سکتے ہیں، ان کا انتظام کر سکتے ہیں اور انھیں مانیٹر کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ متعدد پیرامیٹرز کے ساتھ منفرد افیلیئیٹ لِنکس جنریٹ کر سکتے ہیں جن کی بدولت آپ ہر ایک کیمپین کی کارکردگی ٹریک کرنے کے قابل ہوں گے۔ کیمپین پیج اپنی کیمپینز کا انتظام کرنے کے لیے اہم ٹُولز بھی فراہم کرتا ہے جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ کو اپنی افیلیئیٹ مارکیٹنگ کاوشوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہو۔
نئی کیمپین تخلیق کریں
نئی کیمپین تخلیق کرنے کے لیے ان سادہ سے مراحل پر عمل کریں:
-
اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں:
- JustMarkets ویب سائٹ پر اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں اور پارٹنرشپ < رجسٹریشن ٹُولز پر جائیں۔
-
"+ نئی کیمپین تخلیق کریں" کے بٹن پر کلک کریں:
- کیمپین پیج پر جائیں اور "+ نئی کیمپین تخلیق کریں" کے بٹن پر کلک کریں۔ اس ایکشن سے نئی کیمپین سیٹ اَپ کرنے کا پراسیس شروع ہو جائے گا۔
-
کیمپین کا ٹائٹل درج کریں:
- آپ کو اپنی کیمپین کا ٹائٹل درج کرنے کو کہا جائے گا۔ متعدد کیمپینز کو مؤثر انداز میں مینیج کرنے کے لیے ایک تفصیلی اور آسانی سے سمجھ آنے والا ٹائٹل منتخب کریں۔
-
"محفوظ کریں" کے بٹن پر کلک کریں:
- جب آپ ٹائٹل درج کر لیں تو "محفوظ کریں" کے بٹن پر کلک کریں۔ آپ کی کیمپین تخلیق کر دی جائے گی اور آپ کی کیمپین لسٹ میں شامل کر دی جائے گی۔
کیمپینز مینیج کرنا
جب آپ کی کیمپین تخلیق ہو جائے تو آپ درج ذیل فیچرز کا استعمال کرتے ہوئے اسے بآسانی مینیج اور مانیٹر کر سکتے ہیں:
- کیمپین: آپ کی کیمپین کا ٹائٹل دکھاتا ہے۔ اس سے آپ اپنی لسٹ میں موجود ہر ایک کیمپین کو فوری طور پر شناخت کر سکتے ہیں۔
- تخلیق کی تاریخ: یہ دکھاتا ہے کہ کیمپین کب تخلیق کی گئی تھی جس کی بدولت آپ ہر ایک کیمپین کا دورانیہ اور پراگریس ٹریک کر سکتے ہیں۔
- اسٹیٹس: کیمپین کا موجودہ اسٹیٹس (ایکٹو یا آرکائیو) دکھاتا ہے۔ ایکٹو کیمپین وہ ہوتی ہے جو چل رہی ہو اور آرکائیو میں وہ کیمپین ہوتی ہے جو استعمال نہ ہو رہی ہو۔
- ایڈٹ (پنسل آئیکن): کی بدولت آپ کیمپین کا ٹائٹل اور اسٹیٹس تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کیمپین کا نام تبدیل کرنا چاہیں یا اسے آرکائیو کرنا چاہیں تو یہ فیچر کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
- کارکردگی (چارٹ آئیکن): کارکردگی کے اعدادوشمار تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔ اپنی کیمپین کی کامیابی کا تجزیہ کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے آپ ہمارا کارکردگی کے اعدادوشمار آرٹیکل ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
-
لِنکس شامل کریں: اس آپشن کی بدولت آپ اپنی کیمپین میں اضافی لِنکس شامل کر سکتے ہیں۔ آپ ٹارگٹ پیجز منتخب کر سکتے ہیں اور ان لِنکس کے لیے 5 منفرد پیرامیٹرز سیٹ کر سکتے ہیں۔
- پیرامیٹرز: یہ حسبِ ضرورت ترتیب کی جانے والی سیٹنگز ہوتی ہیں جو کسی مخصوص ڈیٹا جیسے کہ سورس، میڈیم، مواد اور اصطلاح کو ٹریک کرنے میں آپ کی معاون ہوتی ہیں۔ پیرامیٹرز کا مؤثر استعمال آپ کو اپنی کیمپین کے مختلف پہلوؤں کی کارکردگی مزید بہتر تفصیلات فراہم کر سکتا ہے۔
آپ کی کیمپینز سے متعلقہ تمام معلومات، بشمول کارکردگی کے اعدادوشمار، مزید تجزیات اور ریکارڈ برقرار رکھنے کی غرض سے CSV اور XLSX فارمیٹس میں ایکسپورٹ کی جا سکتی ہیں۔
فلٹرز کا استعمال کرنا
کیمپین پیج میں اپنی کیمپینز کو فوری طور پر مینیج کرنے اور ان کی نشاندہی میں معاونت کے لیے فلٹر کرنے کا آسان سا طریقہ شامل ہوتا ہے:
- کیمپین کے مطابق (ٹائٹل): کیمپینز کو ان کے ٹائٹل سے فلٹر کریں۔ جب آپ کی متعدد کیمپینز چل رہی ہوں اور آپ نے کوئی مخصوص کیمپین فوری طور پر تلاش کرنی ہو تو یہ کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
- اسٹیٹس کے مطابق (ایکٹو یا آرکائیو): کیمپین کے اسٹیٹس کی بنیاد پر انھیں فلٹر کریں۔ آپ تمام کیمپینز دیکھتے ہوئے ان میں بآسانی سوئچ کر سکتے ہیں، صرف ایکٹو، یا وہ جو آرکائیو ہو چکی ہیں۔