JustMarkets کے پارٹنر ایریا میں موجود کارکردگی کے اعدادوشمار کا پیج آپ کو اپنے IB لِنکس اور کیمپینز کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس ٹول کو استعمال کر کے آپ اپنی ایفلیئیٹ سرگرمیوں کے بنیادی میٹرکس ٹریک کرسکتے ہیں:
- سامعین کی انگیجمنٹ ماپنے کے لیے کلکس اور رجسٹریشن کی تعداد کی نگرانی کریں۔
- یہ دیکھنے کے لیےKYC کی تصدیق اور ابتدائی ڈپازٹس ٹریک کریں کہ کتنے کلائنٹس ایکٹیو ٹریڈرز بنتے ہیں ۔ ٹریڈنگ کی سرگرمیوں کا تجزیہ کریں، بشمول ڈیمو اور حقیقی اکاؤنٹ کا استعمال، ٹریڈنگ کا کل والیم اور ریفرلز سے حاصل کردہ منافع۔
- کارکردگی ٹریک کرنے، کیمپینز کو پروموٹ کرنے اور زیادہ سے زیادہ منافع کے لیے اس ڈیٹا کا استعمال کریں۔
گروپنگ آپشنز
اپنے ڈیٹا کا بہتر طور پر تجزیہ کرنے میں معاونت کے لیے JustMarkets متعدد پیرامیٹرز کے مطابق اعدادوشمار کو گروپ کرنے کا آپشن بھی دیتی ہے۔ ٹائم فریم، جغرافیائی محل وقوع یا کیمپین کی تفصیلات کے لحاظ سے گروپ بندی کے آپشنز کے ذریعے اپنے ڈیٹا کو مؤثر طریقے سے منظم کریں۔
اپنا ڈیٹا گروپ کرنے سے آپ اس چیز کی زیادہ تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں کہ 1 مین انڈیکیٹر کے اندر مختلف سیکنڈری انڈیکیٹرز کی کارکردگی کیسی رہی، اس سے آپ بہتری کے لیے کامیاب حکمتِ عملیوں اور ایریاز کی شناخت کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ 1 ہفتے کے اندر اندر مختلف ممالک کے نتائج کا تجزیہ کر سکتے ہیں یا اس چیز کا تجزیہ کر سکتے ہیں کہ کسی مخصوص ملک میں کون سی کیمپین بہتر کارکردگی دکھاتی ہے۔
فلٹر کرنے کے آپشنز
پرفارمنس سٹیٹسٹکس پیج پر فلٹرنگ کے متعدد آپشنز دستیاب ہیں جو آپ کو مخصوص مدت، کلائنٹ کے علاقوں یا انفرادی کیمپینز پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس سے مضبوط شعبوں کو تلاش کرنا اور ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
ایکسپورٹ آپشنز
اپنی سہولت کے لیے کارکردگی کا تمام ڈیٹا CSV اور XLSX فارمیٹس میں ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت آپ اپنا ڈیٹا بآسانی اپنی ٹیم سے شیئر کر سکتے ہیں، اسے دیگر ٹُولز میں انٹیگریٹ کر سکتے ہیں یا اس کا مزید تجزیہ کر سکتے ہیں۔
ان جامع ٹُولز کے ساتھ آپ JustMarkets پر اپنی مارکیٹنگ کی کاوشوں کو مؤثر انداز میں ٹریک کر سکتے ہیں، ان کا تجزیہ کر سکتے ہیں اور ان میں بہتری لا سکتے ہیں۔ اپنی کیمپینز میں بہتری لانے اور عظیم کامیابی کے حصول کے لیے آج ہی اس معلومات سے فائدہ اُٹھانا شروع کریں۔