ہمارے رجسٹریشن ٹُولز حسبِ منشاء IB لِنکس تخلیق کرنے اور مارکیٹنگ کیمپین کا انتظام مؤثر انداز میں کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے ذریعے پارٹنرز کو تقویت دینے کی غرض سے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ یہ گائیڈ ان ٹُولز کے مقصد اور فنکشنز پر روشنی ڈالے گی اور کلائنٹ کے حصول کی حکمتِ عملی میں بہتری لانے کے حوالے سے معاوّن ثابت ہو گی۔
رجسٹریشن ٹُولز کا تعارف
رجسٹریشن ٹُولز پارٹنرز کو ایسے منفرد IB (انٹروڈیوسنگ بروکر) لِنکس تخلیق کرنے کے قابل بناتے ہیں جو کلائنٹس کو ہماری ویب سائٹ پر مخصوص پیجز پر لے جاتے ہیں۔ ان لِنکس میں خودکار طور پر آپ کا پارٹنر کوڈ شامل ہوتا ہے جس سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ کوئی بھی کلائنٹ جو ان کے ذریعے رجسٹر ہو وہ آپ کے IB پروگرام سے لِنک ہو جائے اور آپ کے اعدادوشمار میں ٹریک کیا جا سکے۔
آپ رجسٹریشن ٹُولز کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں:
- مخصوص پیجز تک کلائنٹس کو ڈائریکٹ کرنا: ہماری ویب سائٹ پر وہ لینڈنگ پیج منتخب کریں جہاں آپ اپنے کلائنٹس کو لے جانا چاہتے ہیں۔
- کلائنٹ کے تجربے کو کسٹمائز کرنا: اپنے کلائنٹس کے لیے پیج کی زبان سلیکٹ کریں۔
- خودکار کلائنٹ ٹریکنگ: آپ کا منفرد IB لِنک یہ یقینی بناتا ہے کہ تمام رجسٹریشنز خودکار طور پر آپ کے IB اکاؤنٹ سے لِنک ہو جائیں۔
رجسٹریشن ٹُولز کا استعمال کیسے کریں
اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں اور نیویگیٹ کر کے پارٹنرشپ < رجسٹریشن ٹُولز پر جائیں۔ یہ انٹرفیس صارف-دوست ہے اور دو مین ٹیبز میں تقسیم کیا گیا ہے: "لِنکس" اور "کیمپینز"۔
1. لِنکس ٹیب:
- مقصد: اس ٹیب کی بدولت آپ حسبِ منشاء اپنے ویب لِنکس تخلیق کر سکتے ہیں اور انھیں مینیج کر سکتے ہیں۔
-
فنکشنز:
- ٹارگٹ پیج سلیکٹ کریں: ہماری ویب سائٹ پر وہ مخصوص پیج منتخب کریں جہاں آپ اپنے کلائنٹس کو لے جانا چاہتے ہیں۔
- زبان منتخب کریں: ٹارگٹ پیج کے لیے ترجیحی زبان سلیکٹ کریں۔
- لِنک جنریٹ کریں اور کاپی کریں: جب آپ اپنی ترجیحات سیٹ کر لیں تو اپنا منفرد IB لِنک جنریٹ کریں جس میں آپ کا پارٹنر کوڈ شامل ہو گا۔ لِنک استعمال کرنے کے لیے بس "کاپی کریں" پر کلک کریں۔
2. کیمپینز ٹیب:
- مقصد: یہ ٹیب مارکیٹنگ کیمپینز کو مینیج کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
- فنکشنز: کیمپینز تخلیق کریں، متعدد پیرامیٹرز کے ساتھ IB لِنکس جنریٹ کریں اور ان کی کارکردگی کو مانیٹر کریں۔ کیمپینز مینیج کرنے کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی ہمارے کیمپینز پر آرٹیکلز ملاحظہ فرمائیں۔
رجسٹریشن ٹُولز کے فوائد
رجسٹریشن ٹُولز سینکڑوں اہم فوائد آفر کرتے ہیں:
- پہلے سے بہتر مارکیٹنگ: کلائنٹس کو ایسے پیجز پر لے جائیں جو آپ کی مارکیٹنگ کی کاوشوں سے انتہائی ہم آہنگ ہیں، اس طرح آپ کی کیمپینز مزید مؤثر ہوں گی۔
- کارکردگی کو ٹریک کریں: مانیٹر کریں کہ آپ کے لِنکس اور کیمپینز کیسی کارکردگی دکھا رہے ہیں، اس کی بدولت آپ ریئل ڈیٹا کی بنیاد پر اپنی حکمتِ عملی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
- کلائنٹ کے حصول میں بہتری لائیں: ان حکمتِ عملیوں پر فوکس کریں جو بہترین کام کرتی ہیں، اس طرح مجموعی طور پر آپ کے کلائنٹ کے حصول اور انھیں برقرار رکھنے کی شرح میں بہتری آئے گی۔